Posts

محبت کا صندوق

Image
  دادیوں کی پرانی روایت  بچوں کے مستقبل کی خوبصورت منصوبہ بندی                                                                                   پرانے وقتوں کی ایک خوبصورت اور سچی روایت آپ سب کو یاد ہوگی۔ جب گھر میں کوئی ننھی پری پیدا ہوتی تھی، تو دادی اور نانی اسی دن سے اس کے روشن مستقبل کی تیاری شروع کر دیتی تھیں۔ الماری کے ایک کونے میں ایک صندوق رکھ دیا جاتا تھا، جس میں ہر مہینے کبھی کوئی خوبصورت کپڑا، کبھی چاندی کا چمچ، اور کبھی کوئی چھوٹی موٹی چیز محبت سے سجا کر رکھ دی جاتی تھی۔ وقت پر لگا کر اڑتا جاتا ہے، اور دیکھتے ہی دیکھتے جب وہ ننھی پری ۲۰ سے ۲۲ سال کی عمر کو پہنچتی، تو وہ چھوٹا سا صندوق ایک شاندار اور مکمل جہیز کی شکل اختیار کر چکا ہوتا تھا۔ دادی نانی کی وہ "تھوڑی تھوڑی بچت" بیٹی کی رخصتی کے وقت والدین کے لیے ایک بہت بڑا مالی اور ذہنی سہارا بن جاتی تھی۔ ...